کوشش ہے پی ایس ایل فائنل لاہور ہی میں ہو ،حکومت کیساتھ سیکورٹی معاملات پر بات چیت آخری مراحل میں ہے، نجم سیٹھی

جمعہ 30 دسمبر 2016 14:50

کوشش ہے پی ایس ایل فائنل لاہور ہی میں ہو ،حکومت کیساتھ سیکورٹی معاملات پر بات چیت آخری مراحل میں ہے، نجم سیٹھی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2016ء) پاکستان سوپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ کی پوری کوشش ہے کہ دوسرے سیزن کا فائنل لاہور ہی میں ہو اور اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ سیکورٹی معاملات پر بات چیت آخری مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر حالات میں گڑبڑ ہوئی تو پھر ایسا ممکن نہیں ہوپائے گا کیوں کہ کوئی بھی میچز کی کوالٹی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل ا?زاد کمپنی بننے کے باوجود بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی ملکیت رہے گی ، کچھ لوگ من گھڑت باتیں پھیلا کر اس قومی اثاثے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 30/12/2016 - 14:50:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :