پاکستان کے پہلے ڈبل سنچری میکر وکٹ کیپر امتیاز احمد انتقال کر گئے

حکومت پاکستان نے 1966 میں انہیں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا چئیرمین شہریار خان اور کرکٹ سے وابستہ دوسری شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے

ہفتہ 31 دسمبر 2016 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2016ء) پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں پہلی ڈبل سنچری اسکور کرنے والے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز امتیاز احمد مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔پاکستان کی ابتدائی ٹیسٹ ٹیم کے ممبر، سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز امتیاز احمد اپنی 89 ویں برسی سے صرف 5 روز قبل مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

سابق کپتان امتیاز احمد سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے، چند دن اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد وہ گھر واپس آگئے تھے تاہم ہفتے کی صبح وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ امتیاز احمد کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔پی سی بی کے چئیرمین شہریار خان اور کرکٹ سے وابستہ دوسری شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔امتیاز احمد نے 41 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وکٹ کیپر کی حیثیت سے انہیں پہلی ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ حکومت پاکستان نے 1966 میں انہیں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا۔
وقت اشاعت : 31/12/2016 - 16:14:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :