مارچ میں ویسٹ انڈیز کو 2 ٹی ٹوینٹی کیلیے پاکستان بلانے کی کوشش کر رہے ہیں: نجم سیٹھی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 31 دسمبر 2016 19:06

مارچ میں ویسٹ انڈیز کو 2 ٹی ٹوینٹی کیلیے پاکستان بلانے کی کوشش کر رہے ہیں: نجم سیٹھی

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31دسمبر2016ء) نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ مارچ میں ویسٹ انڈیز کو 2 ٹی ٹوینٹی کیلیے پاکستان بلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چئیرمین نجم سیٹھی کی جانب سے بڑا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو اگلے برس مارچ میں 2 ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے راضی کر لیں۔ ویسٹ انڈیز ٹیم اگر پاکستان آئی تو ہم ویسٹ انڈیز سے فلوریڈا میں میچز کھیلیں گے۔ پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ لاہور میں کھیلنے کیلئے کافی کھلاڑی تیار ہو چکے تھے تاہم اب کچھ نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تاہم کوشش کر رہے ہیں کہ کھلاڑیوں کو لاہور آنے کیلئے راضی کر لیں۔

وقت اشاعت : 31/12/2016 - 19:06:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :