مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ موخر کردیا ، سڈنی ٹیسٹ کھیلنے کا فیصلہ
کپتان ٹیم کی وطن واپسی پر پی سی بی چیئرمین شہریار خان سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے
اتوار 1 جنوری 2017 15:20
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز 2-0 سے ہارنے پر دلبرداشتہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ریٹائرمنٹ کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے سڈنی میں ہونے والا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا اور کوآرڈینیشن امجد حسین نے کہا مصباح نے تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میلبرن میں اننگز اور 18 رنز کی حیران کن شکست پر مایوس مصباح الحق نے فوری ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ حتمی فیصلہ آئندہ دو سے تین دن میں کریں گے۔ذرائع کے مطابق مصباح ٹیم کی وطن واپسی پر پی سی بی چیئرمین شہریار خان سے ملاقات کریں گے اور اس کے بعد ہی اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔پاکستان کو ڈرا کی جانب گامزن میلبرن ٹیسٹ میں ڈرامائی انداز میں اس وقت شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن یکدم ڈھیر ہو گئی تھی اور دو سیشن بھی میزبان باؤلنگ اٹیک کا سامنا نہ کر سکی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار
-
اے سی سی پریمیئر کپ سیمی فائنل، اومان نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا
-
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
-
بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے