پاکستانی کرکٹرز کی بیگمات ’’مخبر‘‘ بن گئیں

پیر 2 جنوری 2017 13:45

پاکستانی کرکٹرز کی بیگمات ’’مخبر‘‘ بن گئیں

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) پاکستانی کرکٹرزکو عموماً طویل دوروں پر بیگمات وبچے ساتھ رکھنے کی اجازت دی جاتی ہے اورکرکٹرزکی فیملیز ان ٹورز سے بھرپورانجوائے کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی ٹورزمیں کھلاڑیوں کی سرگرمیاں عموماً پوشیدہ رکھی جاتی ہیں اورپی سی بی کا میڈیامنیجر بھی اس حوالے سے زیادہ چیزیں میڈیا سے شیئرنہیں کرتالیکن کھلاڑیوں کی بیگمات ہی اب اٴْن کی ’’مخبر‘‘ بن گئی ہیں جو اپنے شوہروں کے ساتھ گزارے وقت کو فوری طورپرسوشل میڈیا پر شیئرکردیتی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کونئے سال کے پہلے روز آسٹریلوی وزیراعظم اوراٴْس کی بیگم کی طرف سے ظہرانہ دیاگیا جبکہ سابق کوچ وقاریونس و اٴْن کی اہلیہ کی جانب سے عشائیہ دیاگیا۔ان دونوں دعوتوں پر آفیشلی طورپر محض ایک تصویر میڈیا کو جاری کی گئی لیکن کھلاڑیوں کی بیگمات کی جانب سے شیئرکی گئی درجنوں تصاویر نے ان دعوتوں کو ’’ آنکھوں دیکھا حال‘‘ بنادیا۔

وقت اشاعت : 02/01/2017 - 13:45:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :