اسکواش کے پاکستانی کھلاڑیوں نے دنیامیں ملک کا پرچم سربلندکردیا،ایئر چیف سہیل امان

جمعرات 5 جنوری 2017 10:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) چیف آف ایئر سٹاف سہیل امان نے کہاہے کہ اسکواش کی کھیل میں پاکستانی کھلاڑیوں نے پوری دنیا میں ملک کے پرچم کو سربلند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایئر چیف سہیل امان نے اسکواش کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کے کھلاڑی دنیا بھر میں اپنے ممالک کے سفیر ہوتے ہیں۔کھلاڑی کھیلوں کے ذریعے دو ممالک کو آپس میں جوڑتے ہیں۔انہوں نے اسکواش کی فاتح ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے کھلاڑیوں نے اسکواش کے کھیل میں پاکستانی پرچم کو سر بلند کیا ہے۔ہم اس عظیم کھیل کو فروغ دینے کیلئے کام کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 05/01/2017 - 10:55:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :