بلائنڈ ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستانی ٹیم کو این او سی جاری کردیا

ورلڈ کپ 31 جنوری سے 12 فروری تک بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا

جمعرات 5 جنوری 2017 14:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو رواں ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارتی حکومت کی جانب سے این او سی جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل منیجر یوسف ہارون کے مطا بق ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے بھارتی حکومت کی جانب سے این اوسی مل گیا ہے۔بلائنڈ ورلڈ کپ 31 جنوری سے 12 فروری تک بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ ، سری لنکا ، ویسٹ انڈیز ، بنگلادیش، نیپال، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔یوسف ہارون کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم 28 جنوری کو بھارت پہنچے گی۔
وقت اشاعت : 05/01/2017 - 14:52:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :