پشاور، دوسری اصغر خان نیشنل ایم چیور گالف چیمپئن شپ کل سے پشاور کے پی اے ایف گالف کورس پر شروع ہوگی

54 ہولز پر مشتمل مقابلوں میں اٹھارہ ہولز روزانہ کھیلے جائیں گے

جمعرات 5 جنوری 2017 19:08

پشاور، دوسری اصغر خان نیشنل ایم چیور گالف چیمپئن شپ کل سے پشاور کے پی اے ایف گالف کورس پر شروع ہوگی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) دوسری اصغر خان نیشنل ایم چیور گالف چیمپئن شپ کل سے پشاور کے پی اے ایف گالف کورس پر شروع ہو رہی ہے 54 ہولز پر مشتمل مقابلوں میں اٹھارہ ہولز روزانہ کھیلے جائیں گے اس سلسلے میں سیکرٹری پی اے ایف گالف کلب کیپٹن محمد ابوبکر نے پرس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مقابلوں کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں‘انہوں نے بتایا کہ ایونٹ سالانہ بنیادوں پر منعقد کیا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے بہترین گالفرز شرکت کررہے ہیں ‘پاکستان کی گالف ٹیم کے رکن تیمور نصیر جو پاکستان نمبر ون بھی ہیں اپنے ٹائٹل کا دفاع کررہے ہیں جبکہ دیگر اہم کھلاڑیوں میں غضنفر محمود ‘عنایت اللہ یوسفزئی ‘پرویز خان ‘اسفندیار ‘سابق نیشنل ٹیم ممبر طارق محمد ‘رحمت اللہ ‘احسان الہیٰ بھی شامل ہیں چیمپئن شپ کا افتتاح آج صبح گیارہ بجے ائر آفیسر کمانڈنگ‘ناردرن ائر کمانڈر ائر وائس مارشل شمس اطہر کریں گے مجموعی طور پر چیمپئن شپ میں 150 کھلاڑی شرکت کریں گے تین روزہ مقابلوں میں مختلف کیٹیگریز میں بوائز انڈر14 اور انڈر17 کے مقابلے بھی شامل ہیں ‘ونرز کے لئے ٹرافیوں کے ساتھ دیگر مختلف انعامات بھی رکھے گئے ہیں جبکہ ہول ان ون کے لئے گاڑی رکھی گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 05/01/2017 - 19:08:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :