ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات 30 جنوری 2017ء کو نئی دہلی میں ہوں گے

پاکستان کی جانب سے یوسف ہارون اور محمد بلال ستی انتخابات میں حصہ لیں گے

جمعہ 6 جنوری 2017 12:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات 30 جنوری 2017ء کو نئی دہلی میں ہوں گے جس میں پاکستان کی جانب سے یوسف ہارون اور محمد بلال ستی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حکام کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدرآئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات 30 جنوری 2017ء کو نئی دہلی میں ہوں گے جس میں مختلف ممالک کے عہدیداران حصہ لیں گے۔ مختلف ممالک کی جانب سے نامزدگی آنا شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد بلال ستی سینئر نائب صدر اور یوسف ہارون ڈائریکٹر ٹیکنیکل کے عہدے کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ بھارت بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی کے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کی صدارت کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ سید سلطان شاہ جو کہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے دو مرتبہ صدارت کے عہدے پر فائز رہے وہ 30 جنوری کو ہونے والے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔
وقت اشاعت : 06/01/2017 - 12:01:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :