جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ 12 جنوری سے شروع ہو گا

اتوار 8 جنوری 2017 11:10

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ 12 جنوری سے شروع ہو گا

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقہ نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آئی لینڈرز کو 206 اور دوسرے ٹیسٹ میں 282 رنز سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

پروٹیز ٹیم کے مسلسل فتوحات کے بعد حوصلے بلند ہیں اور وہ حریف ٹیم کو آخری میچ میں بھی زیر کر کے سیریز میں وائٹ واش کرنے کیلئے پر عزم ہیں تو دوسری جانب شکست خوردہ سری لنکن ٹیم آخری میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی خواہاں ہے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

وقت اشاعت : 08/01/2017 - 11:10:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :