دھونی کو سلیکٹرز نے قیادت چھوڑنے پر مجبور کیا:بھارتی اخبار کادعوی

پیر 9 جنوری 2017 13:26

دھونی کو سلیکٹرز نے قیادت چھوڑنے پر مجبور کیا:بھارتی اخبار کادعوی

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9جنوری ۔2017ء )بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ون ڈ ے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت رضاکارانہ طور پر خود نہیں چھوڑی تھی بلکہ سلیکٹرز نے انہیں یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا تھا ۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی اخبا ر کے مطابق دھونی رانجی ٹرافی کے سیمی فائنل مقابلے میں اپنی ٹیم جھاڑکھنڈ اور گجرات کا مقابلہ دیکھنے کے لیے ناگپور میں موجود تھی جب سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین وینکٹیش پرساد نے انہیں دیگر سلیکٹر ز کے فیصلے سے آگا ہ کرتے ہوئے ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا کہا۔

مذکورہ اخبا ر کے مطابق 21ستمبر کو موجود پینل بننے کے بعد سلیکٹرز کی نظریں 2019ء کے ورلڈ کپ پر لگی تھیں ، انہوں نے دھونی کو آگا ہ کیا کہ اگلے ورلڈ کپ تک وہ تقریبا 39برس کے ہوچکے ہوں گے لہذا ان کے لیے کپتان چھوڑنے کا یہ بہترین وقت ہے تاکہ ویرات کوہلی کو اگلے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بنانے کاموقع مل سکے۔دھونی نے نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے بی سی سی آئی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا جس نے 4جنوری کو بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب ترین کپتان کی جانب سے اپنے منصب سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا ۔

وقت اشاعت : 09/01/2017 - 13:26:11