جونیئر ڈیوس کپ پری کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 10 فروری سے شروع ہوگا

جونیئر ٹینس ٹیم نئی دہلی میں 20 سے 25 فروری تک شروع ہونے والی جونیئر ڈیوس کپ پری کوالیفائنگ رائونڈ مقابلوں میں شرکت کریگی

منگل 10 جنوری 2017 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام جونیئر ڈیوس کپ پری کوالیفائنگ رائونڈ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 10 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق تربیتی کیمپ میں 4 کھلاڑیوں کو مدعوکیا گیا ہے جن میں شعیب خان، حمزہ بن ریحان، عاقب عمر اور نعمان آفتاب شامل ہیں اور ان کھلاڑیوں کو کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دینگے ۔

اس سے قبل فیڈریشن نے جونیئر ڈیوس کپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز لئے، ٹرائلز میں کراچی ، لاہور ، پشاور اور اسلام آباد کے 9 کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ ٹرائلز میں سے 3 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ نعمان آفتاب کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستانی جونیئر ٹینس ٹیم نئی دہلی میں 20 سے 25 فروری تک شروع ہونے والی جونیئر ڈیوس کپ پری کوالیفائنگ رائونڈ مقابلوں میں شرکت کریگی ۔
وقت اشاعت : 10/01/2017 - 13:16:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :