چیپل کو متنا زعہ بیان نہیں دینا چاہیے تھا، شعیب اختر

نیوٹرل مقام پر تو پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے، رمیز راجہ

منگل 10 جنوری 2017 14:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی پرفارمنس خاصی مایوس کن تھی تاہم ای این چیپل کو خیال کرنا چاہیے تھا، ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

ای این چیپل کے بیان کے حوالے سے کرکٹ ایکسپرٹ شعیب اختر نے کہا کہ یہ پاکستان ٹیم کا نہیں کرکٹ بورڈ کا مسئلہ ہے۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوٹرل مقام پر تو پاکستان ٹیم آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے، ہماری ساکھ دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے کہ ہم ان گرائونڈز پر ہار جاتے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 10/01/2017 - 14:23:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :