ثقلین مشتاق دورہ بھارت کے لیے انگلش سپنرز کو گر سکھانے لگے

منگل 10 جنوری 2017 13:53

ثقلین مشتاق دورہ بھارت کے لیے انگلش سپنرز کو گر سکھانے لگے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) بھارت میں ون ڈے سیریز سے قبل ثقلین مشتاق انگلش اسپنرز کو گٴْر سکھانے لگے ،وہ پہلے میچ کے بعد پاکستان واپس آجائینگے ۔ ثقلین کا کہنا ہے کہ بولرز میں صلاحیت موجود ہے، انھیں بھارتی کنڈیشنز میں بولنگ کے گٴْر سکھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

ثقلین مشتاق کو دنیائے کرکٹ میں آف اسپنرز کی مسٹری گیند ’’دوسرا‘‘ کی ایجادکا اعزاز حاصل ہے، گذشتہ برس انگلش بورڈ نے بطور اسپن مشیر ان سے بھارت کیخلاف ابتدائی2 ٹیسٹ تک معاہدہ کیا تھا،اس دوران اسپنرز معین علی اور عادل رشید کی بہتر بولنگ پر انھیں تیسرے میچ کیلیے بھی روک لیا گیا، اب ون ڈے سیریز سے قبل ثقلین کو دوبارہ بھارت بلایا گیا ہے۔

ممبئی میں موجود سابق ٹیسٹ اسپنر کا کہنا تھا کہ میرا ای سی بی سی11 دن کا کنٹریکٹ ہے،انگلش اسپنرز کی رہنمائی کا کام شروع کر دیا۔ ان میں ٹیلنٹ موجود صرف بھارتی کنڈیشنز میں بولنگ کا طریقہ بتانے کی کوشش کر رہا ہوں،انھوں نے کہا کہ بولرز کے ساتھ میں بیٹسمینوں کو بھی بتاؤں گا کہ بھارت میں اسپنرز کا کیسے سامنا کرنا ہے، 15 جنوری کو پونے میں پہلے ون ڈے کے بعد پاکستان واپس آجائوں گا گا، واضح رہے کہ ثقلین مشتاق ماضی میں کئی بار پاکستان کی جانب سے بھارت میں کھیل چکے۔

وقت اشاعت : 10/01/2017 - 13:53:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :