سری لنکا کیخلاف ٹی 20سیریز ، افریقہ نے فرحان بہار دین کو کپتان بنا دیا

منگل 10 جنوری 2017 13:54

سری لنکا کیخلاف ٹی 20سیریز ، افریقہ نے فرحان بہار دین کو کپتان بنا دیا

ْجوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فرحان بہاردین کو کپتان مقرر کردیا جبکہ فیف ڈیوپلیسی کے علاوہ آل راؤنڈر ڈیوڈ ویز بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز نے ابتدائی طور پر آل راؤنڈر ڈیوڈ ویز کو بھی ٹیم میں شامل کیا تھا لیکن وہ ٹیم سے دست بردار ہوچکے ہیں۔

ویز نے انگلش کاؤنٹی سسکیس سے تین سال کا معاہدہ کر کے جنوبی افریقہ کے ان کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں جنھوں نے حال ہی میں کولپاک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔جنوبی افریقہ کے سلیکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنے تمام تجربہ کار کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیا ہے جس میں کپتان فیف ڈیوپلیسی بھی شامل ہیں اور ان کی جگہ فرحان بہار دین قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پانچ نئے کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں ایک میچ کا تجربہ رکھنے والے آل راؤنڈر آندیل فیہلوکوایو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ولیئرز اور کمر کی تکلیف میں مبتلا فاسٹ باؤلر مورنے مورکل 22 جنوری تک ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروف ہوں گے تاہم 25 جنوری کو ہونے والے آخری ٹی ٹوئنٹی میں انھیں شامل کیا جاسکتا ہے۔

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 20 جنوری کو سنچورین، 22 جنوری کو دوسرا میچ جوہانسبرگ اور آخری میچ 25 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔فرحان بہار دین (کپتان)، تھیونس ڈی برون، ریزاہنڈرکس، عمران طاہر، ہینو کوہن،ڈیوڈ ملر، منگالیسو موسیہلو (وکٹ کیپر)، لنگی این جیڈی، وین پارنل، ڈین پیٹرسن، آرون فنگیسو، آندیل فیہلوکوایو، جانجان اسمٹ

وقت اشاعت : 10/01/2017 - 13:54:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :