سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 جنوری 2017 16:29

سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جنوری 2017ء) : سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری کراچی کی ایک عدالت نے جاری کیے ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم گذشتہ 31 سماعتوں میں گواہی کے لیے پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے 17 جنوری کو وسیم اکرم کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس اگست میں کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نوجوان فاسٹ باؤلرز کے تربیتی کیمپ کی سربراہی کیلئے آنیوالے وسیم اکرم کی گاڑی کو کارساز روڈ پر حادثہ پیش آیا تھا۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم کی حادثے میں ملوث گاڑی کے ڈرائیور سے تلخ کلامی ہوئی تھی لیکن اسی دوران گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص نے وسیم اکرم کی گاڑی پر فائر کردیا تھا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا تھا جس کے بعد مرکزی ملزم میجر ریٹائرڈ عامر الرحمن نے عدالت سے ضمانت حاصل کر لی تھی۔بعدازاں میجر ریٹائرڈ عامر الرحمن نے ایک خط میں وسیم اکرم سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں رونما ہونے والے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ، عظیم فاسٹ باؤلر کے بہت بڑے مداح ہیں۔

وقت اشاعت : 10/01/2017 - 16:29:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :