پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا ٹور دی گلیات سائیکلنگ ریس کے شیڈول کا اعلان

ریس آئندہ ماہ 10 سے 12 فروری تک ہوگی

بدھ 11 جنوری 2017 16:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ٹور دی گلیات سائیکلنگ ریس کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ سائیکلنگ ریس آئندہ ماہ 10 سے 12 فروری تک ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق پشاور سے اسلام آباد، اسلام آباد سے ایبٹ آباد اور ایبٹ آباد سے نتھیا گلی ٹور دی گلیات سائیکلنگ ریس 10 سے 12 فروری تک ہوگی جس میں پاکستان کے 70 سے 80 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
وقت اشاعت : 11/01/2017 - 16:21:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :