ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ رائونڈ ٹو پرسوں سے شروع ہو گا، 8 ٹیمیں ایکش میں دکھائی دیں گی

جمعرات 12 جنوری 2017 11:09

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) ویمنز ہاکی ورلڈ لیگ رائونڈ ٹو پرسوں ہفتہ سے ملائیشیا میں شروع ہو گا، 8 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

22 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آٹھ ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں اٹلی، ویلز، سنگاپور اور تھائی لینڈ جبکہ گروپ بی میں آئرلینڈ، قزاخستان، ملائیشیا اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

ابتدائی روز 4 میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ اٹلی اور ویلز کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کا مقابلہ سنگاپور، آئرلینڈ کا مقابلہ قزاخستان اور ملائیشیا کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہو گا، ایونٹ کے کوارٹرفائنلز 19 جنوری، سیمی فائنلز 21 جنوری جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 22 جنوری کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 12/01/2017 - 11:09:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :