شاہد آفریدی کا ہانگ کانگ بلٹز کیلئے معاہدہ

الہ آل راؤنڈرہانگ کانگ ٹی ٹونٹی بلٹز ٹورنامنٹ کیلئے معاہدہ کرنے والے پہلے انٹرنیشنل سٹار ہیں

جمعرات 12 جنوری 2017 13:36

شاہد آفریدی کا ہانگ کانگ بلٹز کیلئے معاہدہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی بلٹز ایونٹ کیلئے کولون کینٹنز سے معاہدہ کر لیا ہے۔ 36 سالہ آل راؤنڈر رواں سال مارچ میں ہونے والے ہانگ کانگ ٹی ٹونٹی بلٹز ٹورنامنٹ کیلئے معاہدہ کرنے والے پہلے انٹرنیشنل سٹار ہیں حالانکہ ایونٹ کے منتظمین نے مزید بڑے ناموں سے معاہدے کی توقع ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کولون کینٹنز گزشتہ سال پہلی بار کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کی مشترکہ فاتح ہے جس نے رواں سال کیلئے پاکستانی سپر سٹار کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ ماضی میں ہانگ کانگ سکسز ایونٹ میں کھیلنے والے شاہد آفریدی بھی کولون کینٹنز کی نمائندگی کیلئے پرجوش ہیں، جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایونٹ کے متعلق کافی کچھ سنا ہے اور وہ ماحول، شائقین کی محبت اور میزبانی کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 12/01/2017 - 13:36:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :