بگ بیش ٹی ٹونٹی، سلو اوور ریٹ کی بناء پر برینڈن میک کولم کو معطلی کا سامنا

جمعرات 12 جنوری 2017 17:07

بگ بیش ٹی ٹونٹی، سلو اوور ریٹ کی بناء پر برینڈن میک کولم کو معطلی کا سامنا
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) برسبین ہیٹ کے کپتان اور جارح مزاج اوپننگ بلے باز برینڈن میک کولم کو رواں بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں پرتھ سکارچرز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کی بناء پر ایک میچ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا، معطلی کے باعث وہ 17 جنوری کو میلبورن سٹارز کے خلاف میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ جوئے برنز ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق برسبین کی ٹیم سکارچرز کے خلاف میچ میں مقررہ وقت پر اوور ختم کرنے میں ناکام رہی، یہ رواں سیزن کے دوران دوسرا موقع ہے کہ برسبین نے سلو اوور ریٹ کیا اسلئے میک کولم کو ایک میچ کیلئے معطل کر دیا گیا جبکہ ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں پر 500 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا۔
وقت اشاعت : 12/01/2017 - 17:07:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :