خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انڈر16 انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شروع ہوگئی

جمعرات 12 جنوری 2017 19:46

خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انڈر16 انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شروع ہوگئی
ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں انڈر16 انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ گزشتہ روز شروع ہوگئی‘سکواش کے سابق برٹش چیمپئن قمرزمان مہمان خصوصی تھے جن کا کھلاڑیوں کیساتھ تعارف کرایا گیا اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سینئر نائب صدر محمد سعید خان ‘سید ظاہر شاہ سیکرٹری جنرل خیبر پختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن اور ممبر ایگزیکٹو بورڈ پی ایچ ایف ‘تحسین اللہ ممبر کانگرس چارسدہ‘منظور احمد ممبر کانگرس پی ایچ ایف کوہاٹ ‘ایاز خان ممبر کانگرس پشاور ‘ملک ظاہر صدر نوشہرہ ہاکی ایسوسی ایشن ‘کوچز سید ضیاء الرحمان بنوری ‘یاسر اسلام ‘ہدایت اللہ صدر ڈسٹرکٹ پشاور ہاکی ایسوسی ایشن اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘گزشتہ روز دو میچوں کا فیصلہ ہوا جس میں پہلے میچ میں کوہاٹ نے چارسدہ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جبکہ دوسرے میچ میں پشاور نے نوشہرہ کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی‘کوہاٹ کی طرف سے واحد گول خالد نے دوسرے ہاف میں سکور کیا جبکہ دوسرے میچ میں پشاور کیطرف سے فواد ‘یاسر ‘حمزہ جونیئر اور زرین نے گول سکور کئے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن سید ظاہر شاہ نے کہا کہ ان مقابلوں میں ہر ڈسٹرکٹ کی ٹیم شرکت کررہی ہے جس کا مقصد یوتھ کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں اور اس سے نوجوان کھلاڑی آگے آئیں گے اور اس ٹیلنٹ کو ہم آگے لے کر جائیں گے اور انہیں کیمپوں میں رکھ کر ان کی مزید بہتری کے لئے اقدامات کریں گے تا کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں ملک وقوم کانام پوری دنیا میں روشن کرسکیں۔

وقت اشاعت : 12/01/2017 - 19:46:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :