شکیب الحسن کا اعزاز، 3 ہزار ٹیسٹ رنز اور 150 سے زائد وکٹیں لینے والے بنگلہ دیش کے پہلے دنیا کے 14ویں آل رائونڈر بن گئے

جمعہ 13 جنوری 2017 15:21

شکیب الحسن کا اعزاز، 3 ہزار ٹیسٹ رنز اور 150 سے زائد وکٹیں لینے والے بنگلہ دیش کے پہلے دنیا کے 14ویں آل رائونڈر بن گئے

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) سٹار بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن نے ٹیسٹ کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کر لئے، اسطرح وہ ٹیسٹ میچز میں 3 ہزار رنز اور 150 سے زائد وکٹیں لینے والے بنگلہ دیش کے پہلے دنیا کے 14ویں آل رائونڈر بن گئے، شکیب نے نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ریکارڈ ساز ڈبل سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل جیک کیلس، شین وارن، کیپل دیو، ڈینئل ویٹوری، چمنداواس، شان پولاک، این بوتھم، گیری سوبرز، عمران خان، رچرڈہیڈلی، روی شستری، اینڈریوفلنٹوف، کرس کینز بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کیلس نے 13289 رنز اور 292 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ شکیب کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 71 رنز درکار تھے، انہوں نے ڈٹ کر حریف بائولرز کا مقابلہ کیا اور شاندار ڈبل سنچری سکور بنائی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے 3 ہزار رنزوں کے ہندسے کو بھی عبور کر لیا۔ شکیب نے 45ویں ٹیسٹ کی 83 اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کئے، وہ تین ہزار رنز مکمل کرنے والے تیسرے بنگلہ دیشی بلے باز بھی بن گئے، اس سے قبل تمیم اقبال اور حبیب البشر بھی یہ اعزاز پا چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/01/2017 - 15:21:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :