سابق کرکٹر سکندر بخت کی والدہ کا انتقال،پی سی بی کا اظہار افسوس

جمعہ 13 جنوری 2017 18:05

سابق کرکٹر سکندر بخت کی والدہ کا انتقال،پی سی بی کا اظہار افسوس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان،ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمدنے سابق کرکٹر سے ان کے والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان پی سی بی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وہ دعا گوں ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سکندر بخت اور ان کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 13/01/2017 - 18:05:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :