انڈر 16 انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ‘پشاور نے کوہاٹ کو ہرا دیا

جمعہ 13 جنوری 2017 18:50

انڈر 16 انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ‘پشاور نے کوہاٹ کو ہرا دیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں جاری انڈر16 انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ میں گزشتہ روز پشاورہونیوالے میچ میں پشاور ریڈ نے کوہاٹ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ‘ اس موقع پر خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہر شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ تحسین اللہ ممبر کانگرس چارسدہ‘منظور احمد ممبر کانگرس پی ایچ ایف کوہاٹ ‘ایاز خان ممبر کانگرس پشاور ‘ملک ظاہر صدر نوشہرہ ہاکی ایسوسی ایشن ‘کوچز سید ضیاء الرحمان بنوری ‘یاسر اسلام ‘ہدایت اللہ صدر ڈسٹرکٹ پشاور ہاکی ایسوسی ایشن‘ابصار ‘ماسٹر خان ‘بختیار ‘حمزہ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘پشاور کی ٹیم میچ پر مکمل طور پر چھائی رہی پشاور کی طرف سے دسویں منٹ میں فواد نے فیلڈ گول کیا ‘19 ویں منٹ میں سلیم نے پنلٹی کارنر پر گول سکور کیا ‘45 ویں منٹ میں زرین نے جبکہ 50 ویں منٹ میں تیمور نے گول سکور کیا۔

وقت اشاعت : 13/01/2017 - 18:50:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :