2017سپورٹس کا سال ہے،باباگرونانک ورلڈ کبڈی کپ بھی اس سال کروایا جائے گا‘جہانگیر خانزادہ

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب ساؤتھ ایشیاسوئمنگ گالااور فلڈلائٹ سپورٹس ایونٹس بھی کرائے جائیں گے

جمعہ 13 جنوری 2017 22:22

2017سپورٹس کا سال ہے،باباگرونانک ورلڈ کبڈی کپ بھی اس سال کروایا جائے گا‘جہانگیر خانزادہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) صوبائی وزیرکھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ 2017سپورٹس کا سال ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرنوجوانوں کے بہترین پروگرام ترتیب دے دئیے گئے ہیں، جن میں نیشنل کبڈی چیمپئین شپ، نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئین شپ، خادم اعلیٰ سپورٹس پروگرام، بین الصوبائی گیمز، باباگرونانک ورلڈ کبڈی کپ، کوچز کی تربیت کا پروگرام ،خادم اعلیٰ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سمیت درجنوںپروگرام شامل ہیں ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذولفقار احمد گھمن نے کہاہے کہ خادم پنجاب ساؤتھ ایشیاسوئمنگ گالااور فلڈلائٹ سپورٹس ایونٹس بھی اس سال کروائے جائیں گے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی کور کمیٹی کے اجلاس کے چوتھے روزاجلاس کے دوران ان خیالات اظہار کیا ،اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کی ہے، اجلاس میں ایم این اے شازہ فاطمہ ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئراقبال ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن ،سابق صدر ہاکی فیڈریشن اختر رسول، ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ عامر جان ،سی ای او( آئی ڈی اے پی) مجاہد شیردل، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ صائمہ شیخ ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان ، اور ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ بھٹی بھی موجو د تھے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرکھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ 2017سپورٹس کا سال ہے جس میں نوجوانوں کے لئے یادگار سپورٹس پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں ، جن میں نیشنل کبڈی چیمپئین شپ ، نیشنل ایتھلیٹکس رینکنگ چیمپئین شپ ، پنجاب گیمز ، صوبائی ایکسچینج پروگرام ، بابا گرونانک ورلڈ کبڈی کپ ، صوبائی جونیئرسینئر گیمز ، خادم اعلی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ، کوچز کی تربیت کا پروگرام ، خادم اعلیٰ سپورٹس مقابلے شامل ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سپورٹس ہر شہری کا حق ہے، 2017میں سپورٹس کے یادگار پروگرام ترتیب دے دیئے گئے ہیں ،پنجاب کے ہر ڈسٹرکٹ اور ڈویژن میں کوچز اور سپورٹس کنسلٹنٹ جلد ہی بھرتی کیے جا رہے ہیں تاکہ پنجاب میں سپورٹس کا معیار بلند ہو اور نوجوانوں کو سپورٹس کی بہترین سہولتیں میسر آئیں ،ڈی جی سپورٹس پنجاب نے مزید کہا کہ ساؤتھ ایشیاء سوئمنگ گالا کا انعقاد بھی کیا جائے گا ، اور فلڈ لائٹس میں سپورٹس کے مقابلے کروائیں جائیں گے ،ایم این اے شازہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے 2017میں سپورٹس کے یادگار پروگرام ہوں گے،سابق صدر ہاکی فیڈریشن اختر رسول نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو گراؤنڈ زمیں لانے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب بھرپور اقدامات کر رہا ہے جس کیلئے وزیر کھیل، سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس پنجاب بھرپور کام کر رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 13/01/2017 - 22:22:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :