انٹر ڈسٹرکٹ انڈر16 ہاکی چمپئن شپ ڈی آئی خان نے صوابی کو شکست دیدی

ہفتہ 14 جنوری 2017 15:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) انٹر ڈسٹرکٹ انڈر16 ہاکی چمپئن شپ میں ڈی آئی خان نے ڈسٹرکٹ صوابی کو ایک مقابلے چار گول سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا، اس سے قبل پشاور کلر ، ہری پور مردان ، سوات ، بنوں ، کوہاٹ اور پشاور وائٹ کی ٹیموں نے کواٹر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ اس موقع پر ڈی آئی خان ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر صدیق تہیم مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہر علی شاہ ، ہمراہ تحسین اللہ ممبر کانگرس چارسدہ‘منظور احمد ممبر کانگرس پی ایچ ایف کوہاٹ ‘ایاز خان ممبر کانگرس پشاور ‘ملک ظاہر صدر نوشہرہ ہاکی ایسوسی ایشن ‘کوچز سید ضیاء الرحمان بنوری ‘ہدایت اللہ صدر ڈسٹرکٹ پشاور ہاکی ایسوسی ایشن ،ممبر پی ایچ ایف کانگرس صوابی شاہین یوسفزئی، ا‘آفیشلزابصار ‘ماسٹر خان ‘بختیار ‘حمزہ ،ہارون رشید اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں جاری انٹر ڈسٹرکٹ انڈر16 ہاکی چیمپئن شپ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی جس میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں گزشتہ روز ڈی آئی خان اور صوابی کے مابین فری کواٹر فائنل میچ میں ڈی آئی خان نے صوابی کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے ایک کے مقابلے چار گول شکست دیکر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ڈی آئی خان کی طرف سے امجد علی نے چھٹے، نویںاور تیرویں منٹ میں گول کرکے ہیٹر ک کیا جبکہ 23 ویں منٹ میں عدنان نے فیلڈ گول کیا۔ صوابی کی طرف سے 27 ویں منٹ میں اسفندیار نے واحد گول کیا۔
وقت اشاعت : 14/01/2017 - 15:24:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :