ٹام لیتھم کی کیریئر بیسٹ اننگز، 177 رنز بنائے

اتوار 15 جنوری 2017 11:30

ٹام لیتھم کی کیریئر بیسٹ اننگز، 177 رنز بنائے

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر ٹام لیتھم نے بنگلہ دیش کے خلاف کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 177 رنز بنائے، ویلنگٹن میں جاری ٹیسٹ میں ٹام لیتھم نے پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 177 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر نیوزی لینڈ کی پوزیشن کو مستحکم کیا، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 18 چوکے شامل تھے، یہ ان کے کیریئر کی بہترین اننگز ہے۔

وقت اشاعت : 15/01/2017 - 11:30:09