قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی ، سردار نزاکت علی

ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے جس میں 18 کھلاڑی 14 مرد اور 4خواتین کھلاڑی شامل ہیں

اتوار 15 جنوری 2017 12:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) قومی سائیکلنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ سردار نزاکت علی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی۔ ایشین چیمپیئن شپ 23 فروری سے 3 مارچ تک بحرین میں کھیلی جائے گی جس میں 10 سائیکلسٹ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے جس میں 18 کھلاڑی 14 مرد اور 4خواتین کھلاڑی شامل ہیں، مرد کھلاڑیوں میں نثار احمد، محسن خان،نجیب اللہ، عزت اللہ، حبیب اللہ سنیئر، محمد ساجد، محمد ارسلان انجم، برہان اشرف، محمد فرمان، عبدالباسط، تنزیل محمد جونیئر، سہیل مجید، عون رضا اور حبیب اللہ جونیئر جبکہ خواتین میں راجیہ شبیر، ندا فاطمہ، فرحای یاسمین اور صبیہ زاہد شامل ہیں جبکہ اسسٹنٹ کوچ کے فرائض عماد علی انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجائے گا۔
وقت اشاعت : 15/01/2017 - 12:20:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :