غیرملکی کھلاڑی پاکستان آئیں یا نہ آئیں پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا،پی سی بی

اتوار 15 جنوری 2017 14:30

غیرملکی کھلاڑی پاکستان آئیں یا نہ آئیں پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا،پی سی بی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ غیرملکی کھلاڑی پاکستان آئیں یا نہ آئیں پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا،پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے،ویسٹ انڈیو بورڈ کو دورے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،کہ جائلز کلارک28جنوری کو پاکستان پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو لاہور میںصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہریارخان نے کہاکہ جائلز کلارک28جنوری کو پاکستان پہنچیں گے،جائلز کلارک کے ساتھ سیکیورٹی وفد بھی پاکستان آئے گا،جائلز کلارک اور ان کے وفد کو بریفنگ دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے،ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے،ویسٹ انڈیز بورڈ کو دورے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا۔ شہریار خان نے کہا کہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کے ناموں کا اعلان پیر کو کردیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 15/01/2017 - 14:30:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :