فرانسیسی ڈرائیور سٹیفن پیٹر ہینسل نے ڈاکار ریلی 2017 جیت لی

اتوار 15 جنوری 2017 14:30

فرانسیسی ڈرائیور سٹیفن پیٹر ہینسل نے ڈاکار ریلی 2017 جیت لی

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) دو ہزار سترہ کی ڈاکار ریلی ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ختم ہو گئی۔ کار ریس کا مرحلہ پیجو ٹیم کے فرانسیسی ڈرائیور سٹیفن پیٹر ہینسل نے جیت لیا۔ انہوں نے ہم وطن اور ٹیم کے ساتھی سباسچین لوئب کو پانچ منٹ کے فرق سے شکست دی۔

(جاری ہے)

ان کے ڈاکار ٹائٹلز کی تعداد تیرہ ہو گئی ہے۔انہوں نے چھے ٹائٹل موٹر سائیکل پر جیتے جبکہ کار پر یہ ان کا ساتواں ٹائٹل تھا۔ موٹر سائیکل ریس میں سیم سنڈر لینڈ ڈاکار ٹائٹل جیتنے والے پہلے برطانوی ڈرائیور بن گئے ہیں۔ پیراگوئے سے شروع ہونیوالی ریلی بولیویا سے ہوتی ہوئی ارجنٹائن پہنچ کر ختم ہو گئی۔

وقت اشاعت : 15/01/2017 - 14:30:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :