صوبے میں اچھے طرز حکمرانی متعارف کرانے کیلئے 100سے زیادہ قوانین صوبائی اسمبلی سے پاس کئے ہیں، محمود خان

اتوار 15 جنوری 2017 17:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدراور صوبائی وزیر کھیل ، ثقافت ، میوزیم ، امور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں معلومات اور عوامی خدمات تک رسائی جیسے قوانین نافذ کرکے اپنے اختیارات عوام کو منتقل کردئیے ہیںحکومتی مشینری کو برائے راست عوام کے سامنے جواب دہ بنادیا ہے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ صوبے میں اچھے طرز حکمرانی متعارف کرانے کیلئے 100سے زیادہ قوانین صوبائی اسمبلی سے پاس کئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موضوع پشتونئی مٹہ سوات میںایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی سی60سال سے وابستہ اہم اور سرکردہ کارکنوں محمد ہمایون خان‘عبدالستار خان‘کشور‘سیراج‘سلیم‘عرفان‘نجیب‘کلیم اللہ‘دلبر خان‘شیر عالم خان‘شفیق‘مجید اللہ‘عبیداللہ‘ہدایت اللہ‘سرزمین‘طور خان اور دیگر نے اپنے خاندانوں سمیت سینکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم تاحیات محمود خان کے قیادت میںپی ٹی آئی کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محمود خان نے پی ٹی آئی میںشامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیںاپنی اورحکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے نعرہ’’انصاف عام احتساب سرعام طاقت میں عوام‘‘کوعملی جامہ پہنانے کیلئے کوشاں ہیں۔اور ہم ہرحقدار کو حق دلاکر رہیں گے اور بھرتیوں کیلئیNTSاور ایٹا ٹیسٹ جبکہ ٹھیکوں کیلئے ای ٹینڈرنگ کا نظام متعارف کراکر اسکا عملی مظاہرہ کرچکے ہیں اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے میرٹ کا بول بالا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کے ساتھ کئے گئے تبدیلی لانے کے وعدے میں100فیصد کامیابی حاصل کی ہے ۔

محمود خان نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح ہم نے قومی خزانے کو شیر مادر نہیں سمجھا بلکہ قومی امانت کے طور پر اس کے نگہبان ہیں اور اسکی پائی پائی کا صحیح استعمال یقینی بنایا ہے ۔محمود خان کا کہنا تھا کہ موسمی ‘نام ونہاد‘موقع پرست‘سیاسی سوداگروں کا دور گزرچکا ہے اور اب عوام میںعمران خان کے تحریک نے سیاسی شعور پید اکیا ہے عوام اب ان چوروںرہزنوں‘نام ونہادروائتی سیاستدانوں کے دھوکوں میں نہیں آئیں گے اور انشاء اللہ2018کے عام انتخابات میں ان نام نہاد سیاستدانوںکوعبرتناک شکست سے دوچار کرکے ملک بھر میں پی ٹی آئی کو کامیاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن وسفارش کلچر نے ہمارے نظام اور معاشرے کو کھوکلا کردیا تھا جس کا خاتمہ ہمارے لئے ایک بہت بڑا چیلنج تھا جس سے نمٹنے کیلئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے قیادت میں صوبائی حکومت نے ایسے عملی اقدامات اٹھائے ہیںجس سے معاشرے میں میرٹ اور قانون کی بالادستی قائم ہوئی ہے۔انہوں نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے مذیدبڑے بڑے منصوبے جن میں سخرہ گبین جبہ روڈ‘مٹہ سپورٹس کمپلیکس‘ریسکیو1122کے دفاتر اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج مٹہ شامل ہیں پر جلد تعمیراتی کام کا آغاز کردیاجائیگا اور ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں ترقی وخوشحالی ضرور آئے گی۔
وقت اشاعت : 15/01/2017 - 17:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :