این سی اے یوتھ الیون نے ملائیشیا کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کردی

این سی اے الیون نے 140رنز کا ہدف 18.5اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،،حارث سہیل کی55 رنز

اتوار 15 جنوری 2017 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) نیشنل کرکٹ اکیڈمی یوتھ الیون نے ملائیشیائکو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کردی،این سی اے یوتھ الیون نے 140رنز کا ہدف 18.5اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،این سی اے کی جانب سے حارث سہیل55،نبی گل39رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میں ملائیشیاء کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے،ملائیشیاء کی جانب سے ورن دیپ سنگھ 57اور شفیق شریف 34رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ این سی اے کی جانب سے رفیع اللہ نے 27رنز دے کر4وکٹیں حاصل کیں۔

این سی اے یوتھ الیون نے 140رنز کا ہدف 18.5اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،این سی اے کی جانب سے حارث سہیل55،نبی گل39رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔…(خ م+رڈ)
وقت اشاعت : 15/01/2017 - 18:40:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :