غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں یا نہ آئیں پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہر صورت لاہور میں ہوگا‘ شہر یار خان

آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلزکلارک سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینی28 جنوری کو لاہور پہنچیں گے‘ چیئرمین پی سی بی

اتوار 15 جنوری 2017 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں یا نہ آئیں پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہر صورت لاہور میں ہوگا،چاہے ،آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلزکلارک سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینی28 جنوری کو لاہور پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہر یار خان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور انہیں پاکستان میں کھیلنے پر رضا مند کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورت حال پہلے سے بہتر ہے ،آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک کے ساتھ سکیورٹی وفد 28جنوری کو لاہور آئے گا جسے سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔شہریار خان نے کہا کہ جونیئر سلیکشن کمیٹی، ویمن کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے نام فائنل ہوچکے ہیں۔ جونیئر سلیکشن کمیٹی کیلئے بلوچستان کا نمائندہ بھی تلاش کر لیا گیا ہے جس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 15/01/2017 - 20:20:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :