روس ٹیلر کو ٹیسٹ میں 6 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 62 رنز درکار

پیر 16 جنوری 2017 12:13

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز روس ٹیلر کو ٹیسٹ میں 6 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 62 رنز درکار ہیں، اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے نیوزی لینڈ کے تیسرے بلے باز بن جائیں گے، روس ٹیلر اب تک 79 ٹیسٹ کی 144 اننگز میں 46.75 کی اوسط سے 5938 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 16 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں شامل ہیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سابق کپتان سٹیفن فلیمنگ کو حاصل ہے، انہوں نے 111 میچوں میں 7172 رنز بنائے، برینڈن میک کلم 6453 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں�

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 16/01/2017 - 12:13:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :