کرکٹ گیند نے ایک اور کھلاڑی ہسپتال پہنچا دیا

پیر 16 جنوری 2017 12:30

کرکٹ گیند نے ایک اور کھلاڑی ہسپتال پہنچا دیا

ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16جنوری۔2016ء ) بنگلا دیشی کپتان مشفیق الرحیم نیوزی لینڈ کیخلاف دوسری اننگز میں گیند سر پر لگنے سے زخمی ہو گئے ،انہیں علاج کیلئے گراؤنڈ میں ایمبولینس بلوا کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے آخری روز بنگلا دیش کی دوسری اننگز کے دوران مشفیق الرحیم ٹم ساؤتھی کے باؤنسر سے بچنے کے لیے جھکے تاہم گیند ہیلمٹ پر لگنے سے فوراً زمین پر گر گئے ، دونوں ٹیموں کے طبی عملے نے ان کا ابتدائی معائنہ کیا جس کے بعد گراؤنڈ کے اندر ایمبولینس بلوا کر مشفیق کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ساتھی کھلاڑی تمیم اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے مشفیق الرحیم سے بات ہے ، بنگلا دیشی قائد بہتر اور ہوش میں ہیں، انہیں احتیاطی طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔ یاد رہے کہ مشفیق پہلے ہی ٹوٹی ہوئی انگلی کے ساتھ بیٹنگ کر رہے تھے ۔

وقت اشاعت : 16/01/2017 - 12:30:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :