ٹم سائودی کو ٹیسٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے کیلئے 7 وکٹیں درکار

پیر 16 جنوری 2017 13:09

کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹم سائودی کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے کیلئے مزید 7 وکٹوں کی ضرورت ہے، وہ یہ اعزاز پانے والے پانچویں کیوی بائولر بن جائیں گے، اس سے قبل رچرڈ ہیڈلی،ڈینیئل ویٹوری، کرس مارٹن اور کرس کینز بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، رچرڈ ہیڈلی 431 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، ڈینیئل ویٹوری نے 362، مارٹن نے 233 اور کرس کینز نے 218 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
وقت اشاعت : 16/01/2017 - 13:09:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :