ریلوے انٹر ڈویژنل فٹ بال چیمپئن شپ میں ورکشاپس ڈویژن اور ملتان کی کامیابی

پیر 16 جنوری 2017 13:09

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈویژنل فٹ بال چیمپئن شپ کے میجز میں ورکشاپس ڈویژن نے کراچی ڈویژن کو 3-0 جبکہ ملتان ڈویژن نے لاہور ڈویژن کو 2-1 گول سے ہرا دیا، تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کاپہلا میچ ورکشاپس اور کراچی ڈویژن کے درمیان مغلپورہ انسٹیٹیوٹ گرائونڈ میں کھیلا گیا جس میں ورکشاپس ڈویژن کی طرف سے کھیل کے 63 ویں منٹ میں عبدالشکور نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، 74 ویں منٹ میں عبدالشکور نے گول کرکے برتری ڈبل کر دی جبکہ 75 ویں منٹ میں عثمان اسلم نے گول کیا، دوسرا میچ لاہور ڈویژن اور ملتان ڈویژن کے درمیان کھیلا گیا جو کہ پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ 1-0 گول تھا، کھیل کے چھٹے منٹ میں لاہور ڈویژن کی طرف سے ظہیر احمد نے گول کیا، 62 ویں منٹ میں ملتان ڈویژن کی طرف سے عابد حسین نے جبکہ 80 ویں منٹ میں عثمان سینئر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 2-1 گول سے فتح دلائی۔

وقت اشاعت : 16/01/2017 - 13:09:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :