ریلوے انٹر ڈویژنل فٹ بال چمپئن شپ

ورکشاپس ڈویژن نے کراچی ڈویژن کو 3-0 ،ملتان ڈویژن نے لاہور ڈویژن کو 2-1 گول سے ہرا دیا

پیر 16 جنوری 2017 13:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈویژنل فٹ بال چمپئن شپ کے مقابلے مغلپورہ انسٹیٹیوٹ گرائونڈ پر جاری ہیں۔ ورکشاپس ڈویژن نے کراچی ڈویژن کو 3-0 جبکہ ملتان ڈویژن نے لاہور ڈویژن کو 2-1 گول سے ہرا دیا ۔ پہلا میچ ورکشاپس اور کراچی ڈویژن کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ 0-0 برابر تھا۔

ورکشاپس ڈویژن کی طرف سے کھیل کے 63 ویں منٹ میں عبدالشکور نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

(جاری ہے)

74 ویں منٹ میں عبدالشکور نے گول کرکے برتری ڈبل کر دی جبکہ 75 ویں منٹ میں عثمان اسلم نے گول کیا۔ دوسرا میچ لاہور ڈویژن اور ملتان ڈویژن کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ 1-0 گول تھا۔ کھیل کے چھٹے منٹ میں لاہور ڈویژن کی طرف سے ظہیر احمد نے گول کیا۔ 62 ویں منٹ میں ملتان ڈویژن کی طرف سے عابد حسین نے جبکہ 80 ویں منٹ میں عثمان سینئر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 2-1 گول سے فتح دلائی۔ طارق مسعود میچ کمشنر جبکہ جہانزیب ٹیپو ، محمد امجد، زوبیر شہزاد اور شمس پرویز نے ریفری کے فرائض انجام دیئے۔
وقت اشاعت : 16/01/2017 - 13:13:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :