دوسرا آل سندھ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ،پاک پی ڈبلیو ڈی نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ مستحکم کرلی

پیر 16 جنوری 2017 13:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) احسان شوٹنگ بال کلب ٹنڈو الہیار کے زیر اہتمام سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے سلطان آباد ضلع ٹنڈو الہیار میں جاری دوسرا آل سندھ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ اختتامی مراحل میں داخل ،کھیلے گئے کوارٹر فائنل معرکے میں پاک پی ڈبلیو ڈی نے ٹورنامنٹ کی مضبوط میزبان ٹیم احسان شوٹنگ بال کلب ٹنڈو لہیار کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

پاک پی ڈبلیو ڈی نے میزبان احسان شوٹنگ بال کلب کو 16-06اور 16-04سے شکست دی ۔کوارٹر فائنل میچ کے دیگر مقابلوں میں قاضی شوٹنگ بال کلب خیر پور نے شہباز شوٹنگ بال کلب سکھر کو 16-11،8-16اور 16-12سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ،تیسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں بخاری شوٹنگ بال کلب حیدر آباد نے الحبیب شوٹنگ بال کلب جامشورو کو 16-09اور 16-13سے مات دیدی جبکہ الرحمن شوٹنگ بال کلب ٹنڈو الہیار نے ینگ اسٹار شوٹنگ بال کلب کراچی کو 16-10اور16-14سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے چاروں کوارٹر فائنل میچوں میں ریفریز کے فرائض حبیب اللہ خشک،حاجی ہدایت ،محمد عامر ،اور قربان علی نے انجام دیئے ۔جبکہ میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے خازن اعجاز احمد نے انجام دیئے ۔
وقت اشاعت : 16/01/2017 - 13:38:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :