قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرنے کے لئے ٹرائلز 22جنوری کو ہوں گے

پیر 16 جنوری 2017 19:46

قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرنے کے لئے ٹرائلز 22جنوری کو ہوں گے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) قومی ہاکی ٹیم کے کراچی میں جاری تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو پرفارمنس کی بنا ء پر شارٹ لسٹ کرنے کے لئے دو روزہ ٹرائلز 22جنوری کو عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف کے مطابق کیمپ میں 74کے قریب کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جنھیں قومی ہاکی چیمپئن شپ میں پرفارمنس کی بناء پر منتخب کیا گیا تھا اور اب ان میں سے بہتر کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرنے کے لئے سلیکشن کمیٹی دو روزہ ٹرائلز کا انعقاد کرے گی ۔
وقت اشاعت : 16/01/2017 - 19:46:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :