قومی اتھلیٹکس ٹیم کے ریلے ایونٹ کے لئے کھلاڑیوں کے ایک روزہ ٹرائلز 22جنوری کوہونگے

پیر 16 جنوری 2017 20:20

قومی اتھلیٹکس ٹیم کے ریلے ایونٹ کے لئے کھلاڑیوں کے ایک روزہ ٹرائلز 22جنوری کوہونگے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے قومی اتھلیٹکس ٹیم کے ریلے ایونٹ کے لئے کھلاڑیوں کے ایک روزہ ٹرائلز 22جنوری کو جناح سٹیڈیم ، اسلام آباد میں شروع ہونگے، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد اصغر گل کے مطابق منتخب ٹیم اسلامک گیمز میں شرکت کرے گی، سلیکشن کمیٹی میں پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل(ر) محمد اکرم ساہی، سیکرٹری محمد ظفر اور بریگیڈیر غلام جیلانی ہونگے،ٹرائلز 4x100 ریلے اور 4x400 ریلے کے ایونٹس میں مرد اور خواتین شرکت کریں گی، ٹرائلز میں ہر ایونٹ کے لئے چار، چارمرد اور چار، چار خواتین کھلاڑیوں کا چنائو کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 16/01/2017 - 20:20:33