اظہرعلی تیسرا میچ بھی نہیں کھیلیں گے،ٹیم منیجر

محمدحفیظ بدستور قیادت کے فرائض نبھائیں گے البتہ آخری دونوں میچز کیلیے اظہر کی واپسی کا امکان ہے،وسیم باری

پیر 16 جنوری 2017 21:46

اظہرعلی تیسرا میچ بھی نہیں کھیلیں گے،ٹیم منیجر
ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر وسیم باری نے تصدیق کی ہے کہ ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے کپتان اظہر علی تیسرے ون ڈے میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

(جاری ہے)

وسیم باری کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ بدستور قیادت کے فرائض نبھائیں گے، البتہ آخری دونوں میچز کیلیے اظہر کی واپسی کا امکان ہے، منیجرکے مطابق شعیب ملک اب مکمل فٹ ہو چکے، تازہ دم ون ڈے اسپیشلسٹ پلیئرز کی آمد سے ٹیم مزید مضبوط ہوگئی اور سیریز میں فتح کیلیے پٴْرعزم ہیں، تیسرا ون ڈے جمعرات کو پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ اتوار کو سڈنی اور آخری جمعرات 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں ہوگا، تاحال سیریز 1-1 سے برابر ہے۔۔
وقت اشاعت : 16/01/2017 - 21:46:17