برطانوی باکسر عامر خان کی مبینہ فحش ویڈیو لیک ہو گئی

منگل 17 جنوری 2017 11:22

برطانوی باکسر عامر خان کی مبینہ فحش ویڈیو لیک ہو گئی

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17جنوری۔2017ء ) والدین اور بیوی کے تنازعے میں پھنسے برطانوی باکسر عامر خان کی مبینہ فحش ویڈیولیک ہوگئی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ پر لیک ہونے والی ویڈیو میں ایک شخص کوفحش حرکات کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بارے میں گمان ہے کہ وہ باکسر عامر خان ہی ہیں،باکسر نے مبینہ طور پر یہ ویڈیو اس وقت ریکار ڈ کی جب وہ سکائپ پر مبینہ طور پر ایک ماڈل خاتون سے ویڈیو چیٹ کر رہے تھے ،اس خاتون کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ ا ن کا تعلق امریکی ریاست ایریزونا سے ہے اور ان کی عامر خان سے2010ء میں ملاقات ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

2013ء میں ریکارڈ ہونے والی اس ویڈیو کے بارے میں یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ باکسر سے یہ حرکات فریال مخدوم سے شادی کے چند ہفتے بعد سرزد ہوئیں ۔یہ خیال بھی کیا جا رہا ہے کہ باکسر عامر خان کی مزید تین فحش ویڈیوز بھی اس ویب سائٹ کو فروخت کیلئے پیش کی گئی تھیں ،ان ویڈیوز کے بارے میں کئی سالوں سے افواہیں چل رہی تھیں مگر اب کوئی شخص بھی انہیں انٹرنیٹ پر باآسانی دیکھ سکتاہے ۔

وقت اشاعت : 17/01/2017 - 11:22:55