آسٹریلین وکٹ کیپر پیٹر نیویل بیٹ لگنے سے زخمی ہوگئے

منگل 17 جنوری 2017 11:39

آسٹریلین وکٹ کیپر پیٹر نیویل بیٹ لگنے سے زخمی ہوگئے

ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17جنوری۔2017ء )بگ بیش ٹونٹی ٹونٹی لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کے وکٹ کیپر پیٹر نیویل چہرے پر بیٹ لگنے سے زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

31سالہ پیٹر نیول ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے خلاف میچ میں وکٹ کیپنگ کررہے تھے جب میچ کے 18ویں اوور میں حریف بیٹسمین بریڈ ہوج نے زوردار سٹروک کھیلنے کی کوشش کی اور اس دوران بیٹ ان کے ہاتھ سے چھوٹ کر گیند کو دیکھنے والے نیویل کے چہرے پر جالگا،وکٹ کیپر کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی انجری کی نوعیت جاننے کیلئے ٹیسٹ کیے جارہے تھے ،نتائج آنے پر ہی ان کی انجری سے متعلق معلوم ہوگا تاہم ممکنہ طور پر بیٹ لگنے سے ان کا جبڑا ٹوٹ گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 17/01/2017 - 11:39:47