قومی ٹیم ایشین جونیئر سکوائش چیمپین میں شرکت کیلئے 30جنوری کو ہانگ کانگ روانہ ہو گی

منگل 17 جنوری 2017 12:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) 5رکنی قومی ٹیم ایشین جونیئر سکوائش چیمپین میں شرکت کیلئے 30جنوری ہانگ کانگ روانہ ہو گی۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ ایشین جونیئر سکوائش چیمپین شپ آئندہ ماہ یکم سے 5 فروری تک ہانگ کانگ جس میں 4 کھلاڑی اور ایک کوچ پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں میں مہران جاوید، منصور زمان، عباس زیب اور عبدالمالک شامل ہیں جبکہ امجد خان بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

حکام نے بتایاکہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل سکوائش اکیڈمی اسلام آباد میں جاری ہے اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا اتنخاب کیا اور توقع رکھتے ہیں کہ ایونٹ میں قومی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔
وقت اشاعت : 17/01/2017 - 12:06:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :