دوسرا آل سندھ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل پا ک پی ڈبلیو ڈی نے اپنے نام کرلیا

منگل 17 جنوری 2017 15:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) سندھ شوٹنگ بال کے اشتراک سے احسان شوٹنگ بال کلب ٹنڈو الہیار کے زیر اہتمام سلطان آباد ضلع ٹنڈو الہیار میں منعقدہ "دوسرا آل سندھ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ " کا ٹائٹل پاکستان کی معروٖف ڈیپارٹمنٹ شوٹنگ بال ٹیم پاک پی ڈبلیو ڈی شوٹنگ بال ٹیم نے اپنے نام کرلیا ،ٹورنامنٹ کا فائنل پاک پی ڈبلیو ڈی شوٹنگ بال ٹیم نے بخاری کلب حیدر آباد کو 16-08اور 16-11سے شکست دیدیا،پاک پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے عبدالحکیم بوزدار ،الطاف میمن ،اعجاز احمد ،مختیار اوریار محمد (یارو) نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ بخاری شوٹنگ بال کلب حیدرآبادکے ساجد ،غلام علی اور عبدالجبار نے نمایاں کھیل پیش کیا ۔

فائنل میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کے حوالے سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر پیر ریاض علی جاکھرانی نے فاتح پاک پی ڈبلیو ڈی کے کپتان عبدالحکیم بوزدار اور رنر اپ بخاری کلب حیدرآباد کے کپتان غلام علی کو ٹرافی اورٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا ایوارڈ پاک پی ڈبلیو ڈی کے عبدالحکیم بوزدار ،اور مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ پاک پی ڈبلیو ڈی ہی کے الطاف میمن کو دیا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرپرست سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن سید مددعلی شاہ،سردار فتح محمد تھیبو،سنیئر نائب صدر امیر احمد ابڑیجو ،نائب صدر عبدالشکور ،سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر جتوئی ،جوائنٹ سیکریٹری جاوید میمن اور دیگر شوٹنگ بال سمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات موجود تھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی زویر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر پیر ریاض علی جاکھرانی نے کہاکہ سندھ حکومت شوٹنگ بال سمیت کھیلوں کے تمام شعبوں کو فروغ دے رہی اس حوالے سے ہمارے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور جواں سال صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر سندھ میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ جب میدان آباد ہونگے تو صحت مند سرگرمیاں فروغ اور بد امنی کا خاتمہ ہوگا اور ہمارے مستقبل کے معمار منفی سرگرمیوں سے دور رہیں گے پیر ریا ض علی جاکھرانی نے کہاکہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ شوٹنگ بال کھیل تیزی کے ساتھ ترقی پارہا ہے یہ کھیل سندھ کا روائیتی کھیل تھا جو کہ آج قومی کھیل بن چکا ہے انہوں نے ڈیپارٹمنٹل سطح پر پاک پی ڈبلیو ڈی کی شوٹنگ بال ٹیم کی تعریف کی اور کہاکہ بلاشبہ پاک پی ڈبلیو کی شوٹنگ بال ٹیم مقبول و معروف ٹیم ہے جسکا عملی مظاہرہ آج ٹورنامنٹ میں ثابت کردیا ۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کے اضلاع کی سطح پر شوٹنگ بال کھیل کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی ریاض جاکھرانی نے سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے ذمہ داران اور ٹورنامنٹ کے منتظمین کو شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پو مبارکباد پیش کی ۔
وقت اشاعت : 17/01/2017 - 15:35:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :