سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے صلح نامہ عدالت میں جمع کرادیا

ملزمان سے صلح ہوگئی ،مقدمہ غلط فہمی پر درج ہوا ، وسیم اکرم ، عدالت نے مقدمہ خارج کردیا

منگل 17 جنوری 2017 16:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) ضلع شرقی کی عدالت نے صلح نامہ جمع کرائے جانے پر وسیم اکرم کی مدعیت میں درج مقدمہ خارج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے متعلق وسیم اکرم کی مدعیت میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس دوران وسیم اکرم نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ یہ مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج ہوا اور ان کی ملزمان کے ساتھ صلح ہو گئی ہے۔ انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے ملزمان کے ساتھ صلح نامہ بھی عدالت میں جمع کرایا جس کے بعد عدالت نے مقدمہ خارج کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کیس کی سماعت کے دوران وسیم اکرم کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
وقت اشاعت : 17/01/2017 - 16:27:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :