بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائیگا

بدھ 18 جنوری 2017 12:18

کٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ کل جمعرات کو کٹک میں کھیلا جائیگا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔ بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے انگلینڈ کو پہلے میچ میں تین وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری کو کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری کو کانپور میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 29 جنوری کو ناگپور میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 18/01/2017 - 12:18:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :