نیوزی لینڈ مقامی کرکٹ کلب میں انوکھا ریکارڈ قائم

اوٹاگو ٹیم کے کپتان فریزرو لسن 119گیندیں کھیل کر بھی کوئی رنز نا بنا سکے

بدھ 18 جنوری 2017 12:55

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) کبھی ایسا ہوا ہے کہ کوئی بیٹسمین وکٹ پر طویل قیام کے باوجود کھاتہ نہ کھول سکے، ٹیم ہار جائے لیکن پھر بھی وہ شہ سرخیوں میں جگہ پائے، نہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی لیکن گذشتہ ہفتے نیوزی لینڈ میں مقامی کلب ٹورنامنٹ میں کچھ ایسا ہی ہوا۔اوٹاگو کنٹری کلب کا مقامی ایونٹ میں سائوتھ لینڈ سے میچ جاری تھا۔

اوٹاگو کی ٹیم سخت 99 پر سات وکٹ گنوا کر شکست کے قریب تھی۔

(جاری ہے)

میچ ختم ہونے میں 30 سے زائد اوورز باقی تھے۔اس موقع پر کپتان فریزر ولسن کریز پر پہنچے اور ڈرا ذہن میں رکھ کر بولرز کو تھکانا شروع کردیا۔ انہوں نے اس دوران 119 گیندوں کا سامنا کیا لیکن کوئی رن نہ بنایا لیکن بدقسمتی سے ہیپی اینڈنگ کے قریب ان کے ٹیم کے بیٹسمین ایک اوور میں آئوٹ ہوئے اور فریزر دوسرے اینڈ سے یہ تماشہ دیکھنے پر مجبور تھے۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے انکشاف کیا میچ سے قبل ان کی آنکھ میں تکلیف تھی، انہوں نے پورا میچ ایک آنکھ کی مدد سے کھیلا۔
وقت اشاعت : 18/01/2017 - 12:55:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :