مسجد میں عباد ت کرتی تصاویر لگانیوالے برطانوی باکسر جوشوا کی ملک بدری کا مطالبہ سامنے آگیا

بدھ 18 جنوری 2017 16:02

مسجد میں عباد ت کرتی تصاویر لگانیوالے برطانوی باکسر جوشوا کی ملک بدری کا مطالبہ سامنے آگیا

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18جنوری۔2017ء )برطانو ی باکسر انتھونی جوشوا کو دبئی کی ایک مسجد میں عبادت کرتی تصویر لگانا مہنگا پڑگیا،سوشل میڈیا صارفین وزیر اعظم تھریسا مے سے انہیں ملک بدر کرنے کے مطالبے کرنے لگے ۔27سالہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن انتھونی جوشوا دبئی میں پریکٹس سیشن کے لیے موجود تھے جہاں انہوں نے ایک مقامی مسجد کا دورہ کرکے اپنی تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹس انسٹاگرام اور ٹویٹر پر ڈالیں۔

تصاویر میں جوشوا اپنے دو ساتھیو ں کے ہمراہ عبادت کرتے نظر آرہے تھے اور نیچے کیپشن میں لکھا تھا کہ ” قسمت ، سخت محنت اور ٹیلنٹ کے علاوہ عبادت ایک مضبوط بنیاد ہے،اپنے ساتھی کے ملنا خوشی کی بات تھی جس نے ہمیں شام کی عبادت کروائی “۔جوشوا کی ان تصاویر کو بعض افراد نے پسند نہ کیا اور انہیں شدید تنقید اور قابل اعتراض الفاظ کا سامنا کرنا پڑا،ایک صارف نے برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے سے جوشوا کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ بھی کردیا ۔

(جاری ہے)

مسجد میں عباد ت کرتی تصاویر لگانیوالے برطانوی باکسر جوشوا کی ملک بدری کا مطالبہ سامنے آگیا
وقت اشاعت : 18/01/2017 - 16:02:01